ہرے سیب کا جادوئی اثر: ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بڑی خبر
سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے جن میں سرخ اور ہرے سیبوں کو بازار میں دیکھتے ہوں گے، کیا آپ جانتے ہیں کہ ہرے سیب صحت کیلیے کتنے مفید اور حت بخش ہیں؟۔ جی ہاں ! سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ […]
سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے جن میں سرخ اور ہرے سیبوں کو بازار میں دیکھتے ہوں گے، کیا آپ جانتے ہیں کہ ہرے سیب صحت کیلیے کتنے مفید اور حت بخش ہیں؟۔
جی ہاں ! سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ ان کا مزہ تھوڑا سا مختلف ہوتا ہے یہ سیب کھانے میں ذرا سے کھٹے میٹھے زیادہ ہوتے ہیں لیکن اس میں رس زیادہ ہوتا ہے۔
ایک تازہ تحقیق کے مطابق سبز رنگ کے سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہیں، البتہ انہیں سرخ سیب کھانے سے احتراز کرنا چاہیے کیونکہ یہ اُن کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب ایک اینٹی آکسیڈنٹ پھل ہے، ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے تاہم سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔
سبز سیبوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، سبز سیب سے جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم بھی ہو سکتا ہے۔ سیب جگر کے لئے بھی بہت فائدہ مند پھل ہے۔
یہ جگر سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس لئے ہمیں اپنی روزانہ کی غذاؤں میں دوسرے پھلوں کے ساتھ سیب کو بھی ضرور شامل کرنا چاہیے تاکہ ہمارا جگر صحت مند رہے۔
اس کے علاوہ سیب کھانے سے قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس میں ایک صحت بخش جزو پیکٹن بھی پایا جاتا ہے جو بڑی آنت میں موجود مفیدِ صحت بیکٹیریا کی نشوونما کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟