شجاع اسد نے اشنا شاہ کو سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا؟ ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شجاع اسد نے اداکارہ اشنا شاہ کو دوران شوٹنگ سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا۔ اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود […]
شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شجاع اسد نے اداکارہ اشنا شاہ کو دوران شوٹنگ سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا۔
اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے۔
اس کی کہانی ایسے واقعے کے گرد گھومتی ہے جو ہر کسی کی زندگی تباہ کر دے گا۔ یہ کہانی دو افراد کی پیچیدہ محبت کو بیان کرتی ہے جو متضاد ماحول میں ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے جذبات پیدا کرتے ہیں۔
تاہم فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اشنا شاہ نے ویڈیو شیئر کی اور مداحوں سے پوچھا کہ انہیں گزشتہ روز کی قسط کیسی لگی؟
انہوں نے لکھا کہ فن فیکٹ: یہ سین اصل اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا، یہ ڈائریکٹر نے لکھا تھا جنہوں نے پانی کے اندر شاٹس ریکارڈ کرنے کے لیے ہمارے ساتھ پول میں چھلانگ بھی لگائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سین کی شوٹنگ کے دوران شجاع اسد اداکارہ اشناہ شاہ کو سوئمنگ پول میں دھکا دیتے ہیں اور وہ پول سے باہر آتے ہوئے کہتی ہیں کہ تقریباً مرنے ہی والی تھی۔
شجاع اسد مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک اسٹنٹ پرفارم کررہے ہیں جس میں اشنا کو سوئمنگ پول میں دھکا دینا ہے یہ بڑے فخر کی بات ہے۔
اداکارہ بھی ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے ڈائریکٹر قاسم مرید، شہریار منور اور شجاع اسد کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟