پاکستانی اداکار علی رضا کو یش راج فلمز نے آفر کی لیکن پھر…
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجون اداکار علی رضا نے بتایا ہے کہ انھیں یش راج فلمز کی جانب سے آفر ہوئی تاہم انھیں یہ نہیں پتا تھا کہ میں پاکستانی ہوں۔ ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ سے شہرت پانے والے علی رضا نے بتایا کہ مشہور بھارتی پروڈکشن کمپنی یش راج نے انھیں اداکاری کی پیشکش […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجون اداکار علی رضا نے بتایا ہے کہ انھیں یش راج فلمز کی جانب سے آفر ہوئی تاہم انھیں یہ نہیں پتا تھا کہ میں پاکستانی ہوں۔
ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ سے شہرت پانے والے علی رضا نے بتایا کہ مشہور بھارتی پروڈکشن کمپنی یش راج نے انھیں اداکاری کی پیشکش ہوئی لیکن انھیں معلوم نہیں تھا کہ وہ پاکستانی ہیں جس کے بعد ہماری مزید بات آگے نہ بڑھ سکی۔
علی رضا نے حالیہ انٹرویو بتایا کہ انسٹاگرام پر یش راج کے آفیشل پیج سے ان کی کاسٹنگ ڈائریکٹر شامون میڈم کا میسج آیا کہ وہ ایک فیچر فلم میں مجھے کاسٹ کرنا چاہتی ہیں اور میرا نمبر مانگا۔
کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے فلم اے دل ہے مشکل کا مونولاگ بھیجا گیا جس میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے کا مرکزی کردار تھا۔
یش راج کی ٹیم نے فلم میں رنبیر کپور کا ایک سین اپنے انداز میں ریکارڈ کرکے بھیجنے کا کہا جب میں نے انھیں یہ سین بھیجا تو انھیں پسند آیا۔
علی رضا نے بتایا کہ مجھے لگا کہ وہ جانتے ہوں گے کہ میں پاکستان سے ہوں لیکن ایسا نہیں تھا، وہ کہنے لگے کہ ہم آپ کی سیٹ کلکتہ سے کب کروائیں؟‘ جس پر میں نے کہا کہ نہیں میں تو پاکستان، لاہور سے ہوں۔
یش راج کی ٹیم نے نے کہا کہ آپ نے ہمیں پہلے کیوں نہیں بتایا؟ جس پر علی رضا نے ان سے کہا کہ میرا وٹس ایپ نمبر آپ کے پاس ہے جس میں پاکستان کا کوڈ ہے۔
علی رضا کا مزید بتانا تھا کہ مجھے تو لگا تھا میری دعا پوری ہو گئی، تاہم میرا تعلق پاکستان سے ہونے کا انکشاف سننے کے بعد انھوں نے مجھے کہا کہ ہم کہیں باہر شوٹ کر رہے ہوں گے تو آپ سے رابطہ کریں گے۔
پاکستانی اداکار نے بتایا کہ یش راج فلمز والے میرے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن ان سے زیادہ میں ان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟