سلمان خان اس لیے کنوارے ہیں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی، حنا آفریدی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان سے اپنی محبت پر خاموشی توڑ دی۔ حنا آفریدی ایک نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور سلمان خان سے بچپن کی محبت کے بارے میں گفتگو کی۔ ایک سوال کے […]

 0  1
سلمان خان اس لیے کنوارے ہیں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی، حنا آفریدی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان سے اپنی محبت پر خاموشی توڑ دی۔

حنا آفریدی ایک نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور سلمان خان سے بچپن کی محبت کے بارے میں گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں حنا آفریدی نے کہا کہ بچپن سے میری محبت سلمان خان ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بالی وڈ اسٹار کی طرف سے شادی کی پیشکش آئی تو کیا ردعمل ہوگا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ مشکل سوال ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے یہی سوال ایک سال پہلے پوچھتے تو میں جواب دیتی کہ ’سلمان خان اس لیے کنوارے ہیں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی‘۔

میزبان نے پوچھا کہ اس ایک سال کے دوران ایسا کیا ہوگا تو جواب میں حنا آفریدی نے بتایا کہ اب میں سمجھدار ہوگئی ہوں اور مجھ میں عقل آگئی ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ جب سلمان خان کی فلم یا کوئی گانا سنتی ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

حنا آفریدی نے جواب دیا کہ وہی محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ میری بچپن کی محبت ہیں، میں نے شادی کا فیصلہ اس لیے ترک کیا کیونکہ وہ نہیں کریں گے، میں اب زیادہ حقیقت پسند ہوگئی ہوں۔

’روز آئینہ دیکھتی ہوں، وہ بتاتا ہے میں خوبصورت ہوں‘

مزاحیہ شو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ خوبصورت ہیں؟

اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں روز آئینہ دیکھتی ہوں، ہماری دادی کہتی تھیں کہ جب بھی آئینہ دیکھو تو یہ دعا کرو کہ اللہ پاک نے جتنی اچھی صورت دی ہے اتنی ہی اچھی سیرت بھی دے۔

جب میزبان نے کہا کہ یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے تو حنا آفریدی نے بتایا کہ میں جب بھی آئینہ دیکھتی ہوں تو وہ بتاتا ہے میں خوبصورت ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow