شتر مرغ چابیاں نگلنے کے باعث ہلاک
امریکا کی ریاست کنساس کے چڑیا گھر میں شتر مرغ چابیاں نگلنے کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔ ٹوپیکا زو اور کنزرویشن سینٹر نے شتر مرغ (کیرن) کے مرنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سالہ کیرن چڑیا گھر میں عملے کی چابیاں چرانے کے بعد اسے […]
امریکا کی ریاست کنساس کے چڑیا گھر میں شتر مرغ چابیاں نگلنے کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔
ٹوپیکا زو اور کنزرویشن سینٹر نے شتر مرغ (کیرن) کے مرنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سالہ کیرن چڑیا گھر میں عملے کی چابیاں چرانے کے بعد اسے نگل گیا تھا جس کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔
عملے نے معاملے کا علم ہونے پر ماہرین سے رابطہ کیا کہ چابیاں نکال کر کیرن کی جان بچائی جا سکے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور یوں کیرن چل بسا۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ کیرن ایک متحرک اور پیارا شتر مرغ تھا، اس نے عملے کی موجودگی میں آخری سانس لی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ہم کیرن کے چلے جانے کافی صدمے میں ہیں، وہ صرف ایک جاندار ہی نہیں بلکہ ہماری کمیونٹی کا حصہ تھا، ہماری ہمدردی جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے ساتھ ہیں جنہوں نے کیرن کے ساتھ کافی وقت گزارا۔
کیرن کو گزشتہ سال مارچ میں چڑیا گھر لیا گیا تھا جہاں اس نے بہت کم وقت مین سب کے دلوں میں جگہ بنائی۔
ادھر، انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی جو لاپرواہی میں ملوث ممبر کے خلاف کارروائی کرے گی تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہ آ سکے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟