دولہے کا انوکھے انداز میں دلہن کا استقبال، ویڈیو وائرل

فلپائنی دولہا نے اپنی دلہن کا انوکھے انداز میں استقبال کرکے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شادی کے استقبال کے لیے پھول نچھاور کرنا یا ریڈ کارپیٹ بچھانے کا رجحان تو عام ہی ہے لیکن فلپائن میں شادی کے دوران منفرد واقعہ ویلینسیا سٹی میں پیش آیا۔ شادی […]

 0  7
دولہے کا انوکھے انداز میں دلہن کا استقبال، ویڈیو وائرل

فلپائنی دولہا نے اپنی دلہن کا انوکھے انداز میں استقبال کرکے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کے استقبال کے لیے پھول نچھاور کرنا یا ریڈ کارپیٹ بچھانے کا رجحان تو عام ہی ہے لیکن فلپائن میں شادی کے دوران منفرد واقعہ ویلینسیا سٹی میں پیش آیا۔

شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے اپنی دلہنیا کا استقبال نوٹوں کے تیار کردہ قالین سے کیا۔

اس قالین کی تیاری کے لیے 17,300 ڈالر خرچ کئے گئے جس کی فلپائنی کرنسی میں مالیت 10 لاکھ کے برابر ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین دولہا کی جانب سے پیش کردہ اس غیر معمولی تحفے پر ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow