چھوٹی نسل کی خوبصورت گھوڑی نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
گھوڑے دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں ان کی بے شمار نسلیں بھی ہیں جو ایک سے بڑھ ایک ہیں، جو ان کی خوبصورتی کو دوسرے گھوڑوں سے ممتاز کرتی ہے۔ ان ہی میں ایک خوبصورت اور چھوٹی نسل کی گھوڑی بھی ہے جس کی خوبصورتی کا اعتراف گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز […]
گھوڑے دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں ان کی بے شمار نسلیں بھی ہیں جو ایک سے بڑھ ایک ہیں، جو ان کی خوبصورتی کو دوسرے گھوڑوں سے ممتاز کرتی ہے۔
ان ہی میں ایک خوبصورت اور چھوٹی نسل کی گھوڑی بھی ہے جس کی خوبصورتی کا اعتراف گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی کیا ہے۔ اس گھوڑی کی سب سے خاص بات اس کی لمبی اور گھنی دم ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی کیرولینا کی ایک چھوٹی نسل کی گھوڑی نے سب سے لمبی دم رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سوئٹی نامی اس گھوڑی کی دُم 5 فٹ اور 11.26 انچ لمبی ہے جس کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اسے فاتح قرار دیا گیا۔ سوئٹی نامی کی عمر 36 برس ہے اور اس کا قد 3 فٹ ایک انچ ہے۔
اس گھوڑی کی مالکن ریسا فارمیسانو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ سوئٹی کی دم کو اپنے پیچھے گھسیٹنے سے روکنے کے لیے لپیٹ دیتی ہیں۔ ریسا اپنی گھوڑی کی دم کو سال میں 2 مرتبہ دھوتی اور باقاعدہ کنڈیشن بھی کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی ایک گھوڑی کی موت کے بعد وہ سوئٹی کو گھر لے آئی تھیں، ان کے پاس دو گھوڑے بھی ہیں۔
سوئٹی کی دُم سال 2012 میں اتنی لمبی ہوگئی تھی کہ وہ زمین پر لگنا شروع ہوگئی تھی اور تب سے دم کی طوالت میں اضافہ ہوتا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟