ویڈیو: اسکول انتظامیہ نے کلاس روم کو سوئمنگ پول میں کیوں تبدل کیا؟

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کے بعد اسکول نے ہیٹ ویو سے بچنے کیلیے کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے کلاس کو مصنوعی سوئمنگ پول بنانے کا اقدام اُس وقت اٹھایا گیا جب […]

 0  4
ویڈیو: اسکول انتظامیہ نے کلاس روم کو سوئمنگ پول میں کیوں تبدل کیا؟

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کے بعد اسکول نے ہیٹ ویو سے بچنے کیلیے کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے کلاس کو مصنوعی سوئمنگ پول بنانے کا اقدام اُس وقت اٹھایا گیا جب بہت سے بچے ہیٹ ویو کے باعث گھر رہنے پر مجبور ہوئے اور ان کا تعلیمی سلسلہ معطل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرائمری اسکول میں بچے مصنوعی سوئمنگ پول میں موجود ہیں جہاں تقریباً دو فٹ پانی ہے۔

پرنسپل ویبھو راجپوت نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے جس کی وجہ سے اسکول میں بچوں کی تعداد کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ایک کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کیا تو بچے خوشی خوشی آنے لگے جہاں وہ کھیل کود کے ساتھ پڑھائی بھی کر رہے ہیں اور یوں وہ ہیٹ ویو سے بھی محفوظ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow