شاہین شاہ نے پی ایس ایل میں ریکارڈ بنا دیا
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ بنا دیا۔ دفاعی چیمپئن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے آٹھویں پی ایس ایل میچ میں پہلی کامیابی حاصل کر کے جیت کا کھاتا کھولا تو کپتان شاہین نے بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے پی ایس […]
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ بنا دیا۔
دفاعی چیمپئن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے آٹھویں پی ایس ایل میچ میں پہلی کامیابی حاصل کر کے جیت کا کھاتا کھولا تو کپتان شاہین نے بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے پی ایس ایل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لی ہیں اور وہ وکٹوں کی سنچری کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض اور کراچی کنگز کے حسن علی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
شاہین آفریدی نے نسیم شاہ کو کلین بولڈ کر کے وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور وکٹ کے بعد دونوں پلیئرز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ہمیشہ سے نئے قلندرز کو پروان چڑھاتی رہی ہے اور ہم نے شکستوں کے باوجود کبھی ہار نہیں مانی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟