شاہدہ منی کا داماد ہوں لیکن……. فہد شیخ نے کیا کہا؟
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ میں معروف گلوکارہ شاہدہ منی کا داماد ہوں لیکن ایک معاملے میں بہت بُرا ہوں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کی مرکزی کاسٹ نے شرکت کی جن میں فہد شیخ، کرن حق، سبحان اعوان، جینیس ٹیسا […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ میں معروف گلوکارہ شاہدہ منی کا داماد ہوں لیکن ایک معاملے میں بہت بُرا ہوں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ کی مرکزی کاسٹ نے شرکت کی جن میں فہد شیخ، کرن حق، سبحان اعوان، جینیس ٹیسا شامل تھے۔
مداحوں نے بھی لائیو کال میں اپنے پسندیدہ اداکاروں سے سوالات کیے۔
مداح نے فہد شیخ نے سوال کیا کہ ’مجھے پتا چلا آپ شاہدہ منی کے داماد ہیں، وہ تو سُروں میں ماہر ہیں آپ سُروں کے معاملے میں کیسے ہیں؟
اداکار نے کہا کہ میں سُروں کے معاملے میں بہت بُرا ہوں، میں صرف ایک چیز رہ گیا ہوں اور وہ اداکار ہے، میں اداکاری کرنے کی ہی کوشش کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں انسان بہت کچھ ٹرائی کرتا ہے لیکن میرے خیال سے ایک کام ہی کرلو وہی کافی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صرف یہ پتا ہونا چاہیے کہ فہد شیخ اداکار ہے، میں کسی کو نہیں بتاتا کہ گلوکارہ شاہدہ منی کا داماد ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فہد شیخ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اور ’بیٹیاں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟