جنگل میں تنہا رہ جانے والے ربوٹ کی کہانی
لاس اینجلس: ہالی وڈ کامیڈی اینیمیٹڈ فلم ’دی وائلڈ ربوٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ’دی وائلڈ ربوٹ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کے بعد ’روز‘ نامی ایک ذہین روبوٹ غیر آباد جزیرے پر پھنس جاتا ہے۔ سخت ماحول سے بچنے کیلیے روز جزیرے کے جانوروں کے ساتھ دوستی […]
لاس اینجلس: ہالی وڈ کامیڈی اینیمیٹڈ فلم ’دی وائلڈ ربوٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
’دی وائلڈ ربوٹ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کے بعد ’روز‘ نامی ایک ذہین روبوٹ غیر آباد جزیرے پر پھنس جاتا ہے۔
سخت ماحول سے بچنے کیلیے روز جزیرے کے جانوروں کے ساتھ دوستی کر لیتا ہے اور ایک یتیم بچے ’ہنس‘ کی دیکھ بھال کر زندگی گزارتا ہے۔
اینیمیٹڈ فلم کے ہدایت کار کرس سینڈرز ہیں جبکہ اس کی کاسٹ میں لوپیتا نیونگ، پیڈرو پاسکل اور کیتھرین اوہارا شامل ہیں۔ پیٹر براؤن اور کرس سینڈرز نے اس کا اسکرپٹ تیار کیا ہے۔
فلم 20 ستمبر 2024 کو امریکی سنیماؤں پر ریلیز کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟