شادی کا کھانا کھا کر 50 سے زیادہ افراد کی طبعیت بگڑگئی

شادی میں کھانا کھانے کے بعد 50 سے زیادہ افراد کی حالت غیر گئی جس کے باعث ان سب کو اسپتال منتقل کرنا پـڑا۔ بھارتی ریاست بہار میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران کھانے کے بعد میٹھا تناول کرنے والے درجنوں افراد بیمار ہو گئے۔ بھوجپور ضلع کے ایٹاوا گاؤں میں پیر کی […]

 0  3
شادی کا کھانا کھا کر 50 سے زیادہ افراد کی طبعیت بگڑگئی

شادی میں کھانا کھانے کے بعد 50 سے زیادہ افراد کی حالت غیر گئی جس کے باعث ان سب کو اسپتال منتقل کرنا پـڑا۔

بھارتی ریاست بہار میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران کھانے کے بعد میٹھا تناول کرنے والے درجنوں افراد بیمار ہو گئے۔ بھوجپور ضلع کے ایٹاوا گاؤں میں پیر کی شب شادی میں اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب 50 سے زیادہ لوگوں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

تمام افراد کو پیٹ میں درد کی شکایت کے ساتھ ساتھ دست بھی ہونے لگے۔ بیمار پڑنے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

تمام افراد کو شاہ پور ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ تشویشناک حالت میں مبتلا 10 لوگوں کو آرہ صدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بیمار لوگوں کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ شادی میں شرکت کےلیے اتوار کی شب لوگ بڑی تعداد میں پہنچے تھے۔ پیر کو سب لوگوں نے حلوائی کے بنائے گئے کھانے کو کھایا تھ جس کے بعد شام سے ہی سبھی لوگوں کی طبیعت بگڑنے لگی۔

اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لوگوں کی طبعیت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد کے بیمار ہونے سے شادی میں افرا تفری پھیل گئی۔

اطلاعات کے مطابق بیشتر مریضوں کی حالت سنبھل چکی ہے جبکہ جلد ہی ان تمام لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائیگی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow