شائقین ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے!
سڈنی کے ایکور اسٹیڈیم کے قریب آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ چھوڑ کر لوگ بھاگ نکلے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شام سڈنی میں غیر متوقع طور پر زبردست گرج چمک کے ساتھ آسامی بجلی گری۔ یہ آسمانی بجلی ایکور اسٹیڈیم سے صرف 10 کلومیٹر کے […]
سڈنی کے ایکور اسٹیڈیم کے قریب آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ چھوڑ کر لوگ بھاگ نکلے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شام سڈنی میں غیر متوقع طور پر زبردست گرج چمک کے ساتھ آسامی بجلی گری۔ یہ آسمانی بجلی ایکور اسٹیڈیم سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گری جہاں ٹیلر سوئفٹ کا ایراس ٹور کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔
اس دوران مداحوں سے اپیل کی گئی کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ وہاں موجود لوگوں نے جو ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ مں موجود رین کوٹ پہنے افراد پناہ کے لیے بھاگ رہے ہیں۔
ایکور اسٹیڈیم کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سامعین کو مطلع کیا گیا کہ تین گھنٹے کا شو تاخیر کا شکار ہوگا۔ موسم کی وجہ سے شو کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے۔ مزید اطلاع تک لوگ پناہ گاہوں میں رہیں اور عملے کی ہدایات پر عمل کریں۔
سوئفٹ کا سڈنی میں دی ایراس ٹور کا پہلا شو شام 6.20 پر گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کے ساتھ شروع ہونا تھا جبکہ ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کا آغاز شام 7.30 پر ہونا تھا۔ خراب موسم کے باعث کارپینٹر کی پرفارمنس منسوخ کر دی گئی۔
دی گارڈین کے مطابق، ایکور اسٹیڈیم کے منتظمین نے پہلے کہا تھا کہ کنسرٹ ’بارش یا گرج چمک‘ کے باجود جاری رہے گا تاہم شدید موسم نے لوگوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا جس کی وجہ سے کانسرٹ میں تاخیر کرنا پڑی۔
ٹیلر سوئفٹ جمعہ سے پیر تک سڈنی میں چار راتیں پرفارم کریں گی۔ پچھلے ہفتے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریباً 96,000 سے زیادہ لوگوں نے ان کا شو دیکھا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟