سیف علی خان پر حملہ، کیس نے نیا رُخ اختیار کرلیا
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی معزولی کے بعد سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کافی تناؤ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، کیونکہ بنگلہ دیش انڈیا سے اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی شکایت کررہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے شہری بھی ایک […]
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی معزولی کے بعد سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کافی تناؤ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، کیونکہ بنگلہ دیش انڈیا سے اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی شکایت کررہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے شہری بھی ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں، حالیہ واقعہ جس میں سیف علی خان کو نشانہ بنایا گیا، ملزم کا تعلق مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے بتایا جارہا ہے، اس نے بھی جلتی پر تیل چھڑک دیا ہے۔
سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے ملزم کے بنگلہ دیش کا رہائشی ہونے کی تصدیق کے بعد اداکارہ بھاگیشری نے بھارتی سرحدوں کی حفاظت مضبوط بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
بھاگیشری کا کہنا تھا کہ باندرہ میں پیش آنے والے اس واقعے نے ممبئی میں رہنے والے بہت سے لوگوں کی حفاظت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جب ایسے واقعات ممبئی میں ہوتے ہیں، تو ہر کوئی پریشان ہو جاتا ہے، یہ صرف بالی وڈ کے بارے میں نہیں ہے، یہ سب کی حفاظت کے بارے میں ہے، سب کی حفاظت ایک سوالیہ نشان کے تحت آ جاتی ہے اور خاص طور پر اگر کسی اور ملک کا شہری ایسا کرے توہمیں یقینی طور پر اپنی بھارتی سرحدوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ سیف علی خان پر حملے کے جرم میں ممبئی پولیس نے مبینہ ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد کو گرفتار کیا ہے، جو مبینہ طور پر بنگلہ دیش کے جھالوکاٹی ضلع کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
’ہاں میں نے یہ حملہ کیا‘ سیف علی خان کے حملہ آور کا اعتراف جرم
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سیف کی رہائش گاہ میں چوری کے ارادے سے داخل ہوا تھا، واقعے کے بعد ملزم اپنے آبائی گاؤں فرار ہونے والا تھا جب اسے تھانے کے ہیرانندانی اسٹیٹ میں گرفتار کرلیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟