پمز اسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز سے متعلق اہم معلومات

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، پمز ’ماڈیولر آپریشن تھیٹرز‘ کا حامل ملک کا پہلا سرکاری اسپتال بن گیا۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پمز میں اپنی نوعیت کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، اسپتال میں 7 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز […]

 0  0
پمز اسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز سے متعلق اہم معلومات

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، پمز ’ماڈیولر آپریشن تھیٹرز‘ کا حامل ملک کا پہلا سرکاری اسپتال بن گیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پمز میں اپنی نوعیت کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، اسپتال میں 7 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز تیار کیے گئے ہیں، ماڈیولر او ٹیز منصوبہ سربراہ پمز پروفیسر عمران سکندر کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔

یہ ماڈیولر او ٹیز جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں، اس منصوبے پر 1 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیر اعظم رواں ہفتے پمز ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کریں گے، انھیں یورپین طرز پر تیار کیا گیا ہے اور یہ آپریشن تھیٹرز جرمنی سے درآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماڈیولر آپریشن تھیٹر ایک سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں، اس میں سٹیریلائزر یونٹ کی سہولت دستیاب ہے، تین پری آپریٹ رومز اور 6 پوسٹ آپریٹ ریکوری رومز ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا حصہ ہیں، بلڈ، ڈرگ اینڈ یوٹیلیٹی اسٹورز بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

پمز آپریشن تھیٹر پمز آپریشن تھیٹر

ذرائع کے مطابق میل، فی میل چینجنگ، اسکرب روم، ویٹنگ ایریا بھی ان ماڈیولر او ٹیز کا حصہ ہیں، ماڈیولر آپریشن تھیٹرز جراثیم سے دیرپا حفاظتی اور آٹومیٹک خصوصیات کے حامل ہیں، ان میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ اور مانیٹرنگ ممکن ہوگی، اسکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

پمز

پمز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈیولر آپریشن تھیٹر میں بجلی بندش پر بیک اپ بیٹریز استعمال کی جا سکیں گی، یہ الٹرا سونک کلینر، پیکنگ، اور کنٹنگ آلات سے لیس ہیں، ان میں میڈیکل گیسز ٹمپریچر کنٹرول نظام کے ساتھ ساتھ سرجری میں مددگار جدید ترین وائرلیس کیمرے نصب ہیں۔

312 ایکس زوم کیمرے سے دوران سرجری اندرونی اعضا کی مانیٹرنگ ہوگی، آپریشن تھیٹر سے ملحق کونٹیکٹ سینسر ڈسپنسر قائم کیے گئے ہیں، اور ساتھ ہی آٹومیٹک سرجیکل اسکرب ڈس انفیکشن اسٹیشنز بھی قائم ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow