ملتان ٹیسٹ: ساجد خان کی شاندار بولنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست دیدی

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر  دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست دیدی، 251 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم […]

 0  0
ملتان ٹیسٹ: ساجد خان کی شاندار بولنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست دیدی

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر  دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست دیدی، 251 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123رنز ڈھگیر ہوگئی، پاکستانی اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کراتے ہوئے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ابرار احمد نے 4، نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کے ایلک اتھانز 55 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دوسری اننگز میں کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 84، محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 3 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تھا، پہلی اننگز میں پاکستان کو 93 رنز کی برتری ملی تھی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، ساجد خان نے چار اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو  آؤٹ کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow