ساجد خان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک اہم سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کر دی۔ دائیں ہاتھ کے اسپنر نے میچ میں اپنی 50 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی جس سے ان کا نام ریکارڈ بک میں شامل ہوگیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز […]
پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک اہم سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کر دی۔
دائیں ہاتھ کے اسپنر نے میچ میں اپنی 50 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی جس سے ان کا نام ریکارڈ بک میں شامل ہوگیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔
وہ تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ صرف 11 ٹیسٹ میچوں میں انجام دیا۔
سب سے تیز 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے پاس ہے جنہوں نے صرف نو میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر بولرز میں وقار یونس، شبیر احمد، محمد آصف اور محمد عباس شامل ہیں جو دوسرے نمبر پر ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔
تاہم قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں اسپن کا کچھ ایسا کمال رہا کہ پورے ٹیسٹ 1064 گیندیں پھینکی گئیں جو پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ میں سب سے کم گیندیں ہیں۔
اس کے علاوہ پہلے ٹیسٹ میں کل ملا کر 674 رن بنے جو ایشیا میں 40 وکٹ پر بنایا گیا سب سے کم مجموعہ ہے، اسپنرز نے 40 میں سے 34 وکٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے پورے میچ میں فاسٹ بولر نے صرف ایک اوور کرایا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟