نامور کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری
بنگلا دیشی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے دو بینک چیک باؤنس ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری ڈھاکہ کی مقامی عدالت نے جاری کیے۔ عدالتی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ […]
بنگلا دیشی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے دو بینک چیک باؤنس ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری ڈھاکہ کی مقامی عدالت نے جاری کیے۔ عدالتی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا کہ وہ 24 مارچ 2024 کو حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ وارنٹ اس لیے جاری کیے گئے کیونکہ شکیب الحسن عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہے، ان کو چیک باؤنس ہونے کے کیس میں پہلے بھی طلب کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن بولنگ کیلیے نااہل قرار
علاوہ ازیں، ایک اور وارنٹ گرفتاری منیجنگ ڈائریکٹر فارم غازی شاہگیر حسین کے بھی جاری کیے گئے جو طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔
شکیب الحسن نامور بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کانپور میں بھارت کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جبکہ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران وہ آخر بار نظر آ سکتے ہیں۔
فی الحال مشتبہ ایکشن کی وجہ سے ان پر تمام طرز کی کرکٹ میں باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد ہے۔
کرکٹر 7 جنوری 2024 کے انتخابات میں عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے وہ امریکا میں مقیم ہیں۔
انٹرنیشنل فنانس انویسٹمنٹ اینڈ کامرس (IFIC) بینک کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بینک نے گزشتہ سال اکتوبر میں 2 چیک باؤنس ہونے پر انہیں ایک قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟