کنگنا رناوت کو اپنا گھر کیوں گروی رکھنا پڑا؟

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ 2022 میں ریلیز کے اعلان اور متعدد بار تاخیر کے بعد 17 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔ کنگنا رناوت کی فلم کو سینسر بورڈ CBFC کے چیلنجز اور مختلف سیاسی و مذہبی گروپوں کی جانب سے پابندی […]

 0  0
کنگنا رناوت کو اپنا گھر کیوں گروی رکھنا پڑا؟

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ 2022 میں ریلیز کے اعلان اور متعدد بار تاخیر کے بعد 17 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔

کنگنا رناوت کی فلم کو سینسر بورڈ CBFC کے چیلنجز اور مختلف سیاسی و مذہبی گروپوں کی جانب سے پابندی کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اپنی سیاسی ڈرامہ فلم کی تشہیر کیلیے دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ’ایمرجنسی‘ کے دوران مالی مشکلات کا سامنا کیا اور کس طرح پروڈیوسر اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی جانب سے انکار کے بعد اپنا گھر گروی رکھنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی ناکامی کے 99 فیصد کیسز میں مرد قصوروار ہوتے ہیں، کنگنا رناوت

وہ بتاتی ہیں کہ مجھے فلم بناتے وقت مالی مسائل کا سامنا رہا کیونکہ بہت سے لوگ پیچھے ہٹ گئے تھے۔ کوئی فلم نہیں خرید رہا تھا نہ کسی OTT پلیٹ فارم نے میری مدد کی، فلم بنانے کیلیے مجھے اپنا گھر گروی رکھنا پڑا میں ان مسائل سے گزری لیکن کسی کے آگے روئی نہیں۔

اداکارہ و بی جے پی رہنما نے ان اوقات کے بارے میں بھی بات کی جب لوگوں نے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے۔

’میرے پاس کبھی بھی اپنی پروموشن کیلیے پی آر ٹیم نہیں رہی لیکن مخالفین نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلیے پی آر ٹیموں کی خدمات حاصل کیں۔ انہوں نے مجھے پاگل اور چریل قرار دیا اور بہت کچھ بُرا کہا، عورت سے کوئی اس طرح کرتا ہے؟‘۔

کنگنا رناوت نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تنو ویڈس منو‘ کے بعد کوئی کامیاب فلم نہیں دی۔ ’ایمرجنسی‘ ان کی سولو ڈائریکشن کی شروعات ہے جس میں انہوں نے سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا۔ اس میں انوپم کھیر، ماہیما چودھری، شریاس تلپڑے، اور آنجہانی اداکار ستیش کوشک سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔

فلم ریلیز سے اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow