بھارتی اولمپیئن نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
نیو دہلی : اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے بھارتی اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، انہوں نے ٹینس پلیئر ہمانی کے ساتھ شادی کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار اولمپک میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے ایکس اور انسٹاگرام پر شادی […]
نیو دہلی : اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے بھارتی اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، انہوں نے ٹینس پلیئر ہمانی کے ساتھ شادی کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار اولمپک میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے ایکس اور انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں جوڑے کو خاندان کے قریبی افراد کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارت کے جیولن تھروور اولمپیئن نیرج چوپڑا کی اہلیہ کا نام ہمانی مور ہے جو بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور اس وقت امریکہ میں زیر تعلیم ہیں۔
نیرج نے اپنی شادی کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا، چوپڑا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ان کے مداح پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کی اہلیہ ہیمانی مور ہریانہ کے سونی پت سے تعلق رکھنے والی ٹینس پلیئر ہیں، جنہوں نے دہلی یونیورسٹی کے میرندا ہاؤس سے اپنی کالج کی تعلیم مکمل کی۔
انہوں نے امریکہ کی ساؤتھ ایسٹرن لوزیانا یونیورسٹی سے اسپورٹس مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی اور فرینکلن پیرس یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔
ان کی شادی کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند ماہ قبل پاکستان کے ارسلان ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں انہیں پیچھے چھوڑ کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا اور خاتون شوٹر منو بھاکر کے درمیان شادی کی افواہ گردش کررہی تھیں جو اب دم توڑ چکی ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے گولڈ میڈلسٹ کو پہلے بھارتی شوٹر منو بھاکر کے ساتھ منسوب کیا گیا تھا، جب وہ پیرس اولمپکس 2024 کے ایک ایونٹ میں ملے تھے۔
کئی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شادی طے پا سکتی ہے۔ تاہم، منو بھاکر کے والد نے ایسی خبروں کی تردید کردی تھی۔
نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کے درمیان افیئرز کی افواہوں نے ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد زور پکڑا جس میں وہ منو کی والدہ سومیدھا بھاکر کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟