’سارا سینما ایک طرف امیتابھ بچن ایک طرف!‘ شردھا نے ایسا کیوں کہا؟
شردھا کپور نے ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھنے کے بعد امیتابھ بچن کی شان میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے ان کی زبردست تعریف کرڈالی۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں ’اشوتتھاما‘ کے طور پر ان کی اداکاری کو کافی سراہا جارہا […]
شردھا کپور نے ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھنے کے بعد امیتابھ بچن کی شان میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے ان کی زبردست تعریف کرڈالی۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں ’اشوتتھاما‘ کے طور پر ان کی اداکاری کو کافی سراہا جارہا ہے، اب اداکارہ شردھا کپور بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور کچھ الگ ہی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
فلم دیکھنے کے بعد شردھا نے بگ بی کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’کیا نارتھ، کیا ساؤتھ، کیا ایسٹ، کیا ویسٹ۔ ۔ ۔ سارہ سنیما ایک طرف، امیتابھ بچن ایک طرف۔‘‘
اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ امیتابھ بچن اپنے آپ میں ہی ایک سنیما کی کائنات ہیں، جیسے ہی شردھا نے یہ پوسٹ شیئر کی اس پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں ایسی اداکاری کررہے ہیں، وہ واقعی کیا لیجنڈ ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے فلم کو اوپننگ بھی زبردست ملی ہے۔
فلم میکرز کے مطابق، ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے اپنے پہلے دن تمام زبانوں میں باکس آفس پر دنیا بھر میں 191.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
خیال رہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف ہدایتکار ناگ اشوین کی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ جمعرات 27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔
اس فلم میں تیلگو سپر اسٹار پرابھاس، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپکا پدوکون، دیشا پٹانی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم اب تک دنیا بھر سے 298.5 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟