کرس مارٹن نے اپنے کنسرٹ میں شاہ رخ خان کے بارے میں کیا کہا؟ اداکار کا ردعمل
عالمی شہرت یافتہ یافتہ بینڈ ’کولڈ پلے‘ کےگلوکار کرس مارٹن کے یوں تو ہزاروں مداح ہیں مگر کرس بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے۔ حال ہی میں برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کا کانسرٹ ممبئی میں منعقد ہوا جس میں بھارتیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جس میں بالی ووڈ کے […]
عالمی شہرت یافتہ یافتہ بینڈ ’کولڈ پلے‘ کےگلوکار کرس مارٹن کے یوں تو ہزاروں مداح ہیں مگر کرس بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے۔
حال ہی میں برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کا کانسرٹ ممبئی میں منعقد ہوا جس میں بھارتیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جس میں بالی ووڈ کے معرود گلوکار پاپون اور شریا گوشال بھی شامل ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن کو دوران کانسرٹ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گلوکار کرس مارٹن کی کئی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں انہوں نے ممبئی کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی ایک ویڈیو میں انہیں ہندی میں سب کو خوش آمدید کہتے ہوئے بھی سنا گیا۔
کولڈ پلے کے کرس مارٹن نے کنسرٹ کے دوران اپنا مشہور گانا شروع کرنے سے پہلے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’شاہ رخ خان فورایور‘، جس سے مداحوں میں مزید جوش و خروش بڑھ گیا۔
تاہم اب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں کرس نے انہیں مخاطب کیا۔
اداکار شاہ رخ خان نے لکھا کہ’ میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے اپنے گانے کی طرح مجھے بہت خاص محسوس کروایا، آپ اربوں میں ایک ہیں میرے دوست، ہندوستان آپ سے بہت پیار کرتا ہے‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟