نیرج چوپڑا نے اپنی شادی میں کتنا جہیز لیا؟

بھارت کے لیے دو بار اولمپک میڈل جیتنے والے جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنی شاد میں کتنا جہیز لیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ نیرج چوپڑا نے حال ہی میں ٹینس پلیئر اور اسپورٹس مینجمنٹ گریجویٹ ہمانی مور سے شادی کی ہے، 27 سالہ نیرج نے اتوار کو اپنی شادی کی مختلف تقریبات […]

 0  0
نیرج چوپڑا نے اپنی شادی میں کتنا جہیز لیا؟

بھارت کے لیے دو بار اولمپک میڈل جیتنے والے جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنی شاد میں کتنا جہیز لیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیرج چوپڑا نے حال ہی میں ٹینس پلیئر اور اسپورٹس مینجمنٹ گریجویٹ ہمانی مور سے شادی کی ہے، 27 سالہ نیرج نے اتوار کو اپنی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تھا، ان کی شادی میں صرف قریبی خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

جہاں تک نیرج چوپڑا کا جہیز لینے کا تعلق ہے تو وہ ’جہیز کے خلاف‘ ہیں، پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے شادی کے لیے کوئی جہیز قبول نہیں کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاد پر نیرج چوپڑا اور ان کے خاندان نے جہیز کے بجائے ’شگن‘ کے طور پر صرف ’ایک بھارتی روپیہ‘ لیا۔

ایتھلیٹ کے چچا نے سریندر چوپڑا نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے جہیز کے خلاف رہے ہیں۔ ہمارا خاندان جہیز کے تصور پر یقین نہیں رکھتا۔ ہم نے صرف ایک روپیہ ’شگن‘ کے طور پر لیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شادی سے پہلے ہیمانی نیرج چوپڑا کے گاؤں بھی گئی تھیں اور شادی سے پہلے کی رسومات کے تحت وہاں 14 گھنٹے گزارے تھے۔

سریندر چوپڑا نے بتایا کہ نیرج کا اگلے دو سالوں کے لیے مقابلوں کا ٹف شیڈول ہے، اس لیے اگر وہ ابھی شادی نہیں کرتے تو اس شادی کو 2 سال کے لیے ملتوی کر دیا جاتا، ابھی شادی کرنے کی کئی وجوہات تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ نیرج کی شادی کے لیے کوئی بڑا فنکشن نہیں رکھا گیا، یہ ایک خاندانی تقریب تھی جس میں صرف 65-70 لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، شادی میں صرف دونوں خاندانوں کے لوگ ہی موجود تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow