سلمان خان کی فیملی سے متعلق سیما سجدیہہ کا اہم انکشاف
نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ نے سلمان خان کی فیملی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کے شو‘فابیلس لائیوز ورسیز بالی ووڈ وائیوز’میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق […]
نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ نے سلمان خان کی فیملی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کے شو‘فابیلس لائیوز ورسیز بالی ووڈ وائیوز’میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔
سیما سجدیہہ نے اپنے سابقہ سسرال والوں سے متعلق بتایا کہ خان فیملی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی مشکل وقت میں ایک ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
سلمان خان اور سیما کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑہ کے والد کا ستمبر کے مہینے میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ارباز خان فوری طور پر موقع پر انہیں تسلی دینے کے لئے پہنچ گئے تھے۔
سلمان خان بھی ملائکہ اروڑہ اور ان کی والدہ سے ملنے ان کے گھر پہنچے تھے۔ اداکار کے اس قدم کی سوشل میڈیا پر بھی خوب تعریف کی گئی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ انہیں بھی سلمان خان کی یہ خوبی کافی پسند ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ کسی بھی مشکل وقت میں سلمان خان اور ان کا پورا خاندان ساتھ کھڑا رہتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ ایک مضبوط خاندان ہے۔
کرینہ کپور بیٹے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار کیوں ہوئیں؟ وجہ بتادی
سیما نے شو کو شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پر کہا کہ ریئلٹی شوز آسان نہیں ہوتے ہیں۔ آپ کو اپنی زندگی کے بارے میں سب کچھ لوگوں بتانا پڑتا ہے۔ یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟