سارہ کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، عاطف اسلم
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے لیے روٹھی اہلیہ سارہ بھروانہ کو خوش کرنا مشکل ہوگیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ View this post on […]
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے لیے روٹھی اہلیہ سارہ بھروانہ کو خوش کرنا مشکل ہوگیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
اس پوسٹ پر عباس نامی صارف نے لکھا کہ ’عاطف بھائی میرے دل میں آپ کے لیے خاص احترام ہے کیونکہ میرے دل میں آپ کے لیے خاص احترام ہے، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ان کی بری تصاویر لینے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہے، آخرکار آپ نے یہ کرہی لیا ہے۔
گلوکار نے مداح کے دلچسپ کمنٹ کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔
عاطف اسلم نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہاہا، ڈان (سارہ بھروانہ) کو خوش کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے تین بچے احد، آریان اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟