روٹی، چاول اور آلو کس مرض میں اضافے کا بڑا سبب ہیں؟

ذیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا عام مرض بن چکا ہے، اس کے پھیلاؤ کی وجہ صرف میٹھی اشیاء ہی نہیں بلکہ نمکین غذائیں بھی ہیں۔ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کی تو کوئی خاص غذا نہیں ہے لیکن مریض کیلئے کھانے کے اوقات اور زیادہ فائبر والی غذاؤں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری […]

 0  1
روٹی، چاول اور آلو کس مرض میں اضافے کا بڑا سبب ہیں؟

ذیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا عام مرض بن چکا ہے، اس کے پھیلاؤ کی وجہ صرف میٹھی اشیاء ہی نہیں بلکہ نمکین غذائیں بھی ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کی تو کوئی خاص غذا نہیں ہے لیکن مریض کیلئے کھانے کے اوقات اور زیادہ فائبر والی غذاؤں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کنسلٹنٹ ڈایابیٹو لوجسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بی ایم راٹھور  نے ناظرین کو ذیابیطس کنٹرول کرنے کے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ذیابیطس کا مرض زیادہ میٹھا کھانے سے ہوتا ہے جو کہ بالکل غلط ہے، لوگ صرف چینی والی چائے سے اجتناب کرتے ہیں لیکن باقی ساری چیزیں کھا جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات لوگوں میں اس مرض سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہے، انہوں نے بتایا کہ روٹی، چاول، آلو، پیاز یہ چیزیں ایسی ہیں جو ذیابیطس کے مریض کیلیے زہر قاتل ہیں۔

جب تک روٹی کھانے کی مقدار کم نہیں کریں گے شوگر کو کسی بھی طرح کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، اس سلسلے میں ہم کھانے کی ایک خاص پلیٹ بتاتے ہیں کہ اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

ایک حصے میں نشاستہ دار سبزیاں ( یعنی نان اسٹارچ ویجی ٹیبلز) ہوں جیسے ہری گوبھی سلاد اور بینز وغیرہ اور دوسرا حصہ کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین والی غذاؤں پر مشتمل ہو۔

انہوں نے بتایا کہ روٹی کیلیے صرف چکی والے آٹے کا استعمال کریں جس میں فائبر کا ہونا بہت ضروری ہے، جس میں گندم اور جو کا آٹا بہترین ہے لیکن اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ وہ ریفائنڈ نہ ہو اور اس میں سے بھوسی (چوکر) نہ نکالی گئی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کی روک تھام بہت ضروری ہے کیونکہ اگر پر قابو نہ پایا جائے تو اس سے امراض قلب، گردوں کے امراض، کینسر اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow