ویڈیو وائرل : 84 سالہ شخص نے ڈاکو کو کیسے بھگایا؟ دیکھنے والے حیرت زدہ
لندن : برطانیہ میں ایک 84 سالہ شخص نے ہمت و بہاردی کی مثال قائم کردی، دکان میں آنے والے ڈاکو کو اس طریقے سے بھگایا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔ اس واقعے کے بعد 84سالہ رون کروکر اپنے حوصلے اور ذہانت کی بدولت سوشل میڈیا پر ہیرو بن گئے ہیں اور لوگ […]
لندن : برطانیہ میں ایک 84 سالہ شخص نے ہمت و بہاردی کی مثال قائم کردی، دکان میں آنے والے ڈاکو کو اس طریقے سے بھگایا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔
اس واقعے کے بعد 84سالہ رون کروکر اپنے حوصلے اور ذہانت کی بدولت سوشل میڈیا پر ہیرو بن گئے ہیں اور لوگ اپنے کمنٹس میں ان کی اس ہمت اور بہادری پر خوب داد دے رہے ہیں۔
رون کروکر ایک ریٹائرڈ تعمیراتی کارکن ہیں جنہوں نے برطانیہ میں ایک لاؤنڈری میٹ میں لوٹ مار کیلیے آنے والے ایک نقاب پوش ڈاکو کو مار بھگایا لیکن یہ کام انہوں نے ایک جینز کی پینٹ کی مدد سے انجام دیا۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کروکر اپنے کپڑے خشک کر رہے تھے جب اچانک ایک ڈاکو رقم لوٹنے کے ارادے سے اندر آگیا۔
مسٹر کروکر نے بجائے گھبرانے کے اس سے بہادری سے مقابلہ کیا، وہ آہستہ سے ڈاکو کے قریب گئے اور اپنی جینز کو بطور ہتھیار استعمال کیا، جس نے ڈاکو کو حیران کر دیا کیونکہ اسے اس طرح کے ردعمل جؤکی بالکل بھی توقع نہیں تھی۔
جب اس ڈاکو نے دوبارہ اندر آنے کی کوشش کی تو مسٹر کروکر مزید دلیر ہوگئے۔ انہوں نے نہ صرف چیخ کر ڈاکو کو ڈرایا بلکہ اپنی جینز سے اُسے مار کر بھگانے کی بھی کوشش کی۔ آخر کار ڈاکو وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے وائرل ہو گئی اور لوگ اس 84 سالہ معمر شخص کی بہادری کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رون کروکر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی دولت بہت سخت محنت اور مشقت سے کمائی ہے کوئی اسے مجھ سے نہیں چھین سکتا۔
یاد رہے کہ اس جھڑپ کے دوران مسٹر کروکر کو کچھ معمولی چوٹیں آئیں، مگر وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ ان کے لیے ایک ’گوفنڈمی‘ نامی صفحہ بھی بنایا گیا ہے، جس پر عوام نے ان کے نام پر ہزاروں پاؤنڈز عطیہ کیے۔
یہ واقعہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ عمر کبھی بھی بہادری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی، مسٹر کروکر نے یہ ثابت کیا کہ کبھی کبھی، سادہ سی چیزیں بھی بڑی ہمت کی علامت بن سکتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟