فٹبال کھلاڑی کی والدہ نے میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ کیوں مارا؟ ویڈیو وائرل

اندلس : اسپین میں ایک فٹ بال میچ کے بعد ایک کھلاڑی کی والدہ نے میدان میں گھس کرریفری کو زور دار تھپڑ رسید کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسپینیول کھلاڑی کی والدہ نے ریفری کے منہ پر اس وقت تھپڑ مارا جب 10 اور 11 […]

 0  0

اندلس : اسپین میں ایک فٹ بال میچ کے بعد ایک کھلاڑی کی والدہ نے میدان میں گھس کرریفری کو زور دار تھپڑ رسید کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسپینیول کھلاڑی کی والدہ نے ریفری کے منہ پر اس وقت تھپڑ مارا جب 10 اور 11 سالہ کھلاڑی میچ جیتنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔

اپنے بچے کی ٹیم کو ہونے والی شکست پر غم و غصے میں بھری ماں نے بچوں کے فٹبال میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپین میں اندلس کے تھرڈ ڈویژن میں نوجوانوں کے فٹ بال مقابلوں میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون ایلنڈائن اور ایسپینیول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اختتام کے بعد ریفری پر حملہ کرنے کے لیے میدان میں کود گئی۔

یہ واقعہ اسپین میں ایک انڈر12 فٹبال میچ کے دوران پیش آیا، جہاں نامعلوم خاتون جو مہمان ٹیم کا حصہ تھیں، نے میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ ماردیا۔ یہ میچ اینڈالوسین تھرڈ ڈویژن کے تحت کھیلا گیا تھا، جس میں مہمان ٹیم 4-2 سے ہار گئی۔

ایلنڈن کلب نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری نوجوان ٹیم کے میچ کے اختتام پر اتوار کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow