2024: انوکھی اور مضحکہ خیز وجوہات پر طلاق کے دعوے دائر کیے

شادی شدہ جوڑے نباہ نہ کرنے پر راستے جدا بھی کرلیتے ہیں لیکن 2024 میں خلع کے درجنوں ایسے واقعات سامنے آئے جن کی وجوہات انوکھی اور انتہائی مضحکہ خیز تھیں۔ گزشتہ سال 2024 میں مصر کی رہائشی خواتین نے فیملی کورٹس میں طلاق اور علیحدگی کے کئی ایسے دعوے دائر کیے جن میں طلاق […]

 0  1
2024: انوکھی اور مضحکہ خیز وجوہات پر طلاق کے دعوے دائر کیے

شادی شدہ جوڑے نباہ نہ کرنے پر راستے جدا بھی کرلیتے ہیں لیکن 2024 میں خلع کے درجنوں ایسے واقعات سامنے آئے جن کی وجوہات انوکھی اور انتہائی مضحکہ خیز تھیں۔

گزشتہ سال 2024 میں مصر کی رہائشی خواتین نے فیملی کورٹس میں طلاق اور علیحدگی کے کئی ایسے دعوے دائر کیے جن میں طلاق اور خلع لینے کی وجوہات انتہائی مضحکہ خیز بیان کی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کے لیے درخواست صرف اس معمولی وجہ پر دائر کر دی کہ اس کی ساس نے ایسے وقت مائیکرو ویو اوون خریدا جب وہ کچھ عرصہ اپنے میکے رہنے کے لیے جا رہی تھی۔

ایک اور خاتون نے صرف اتنی معمولی بات پر شوہر سے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا کہ وہ اسے پیر کا سائز بڑا ہونے کا طعنہ دیتا تھا۔ مذکورہ خاتون کے پیر میں 45 نمبر کا جوتا آتا تھا۔

اس سے بھی دلچسپ اور مضحکہ خیز خلع کا کیس مصر کی عدالت نے سنا جس میں خاتون نے صرف اس وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جب اس نے حمل کے دوران اس کو کھانے کے لیے ’’مٹی‘‘ خرید کر دینے سے منع کر دیا۔

ایک شادی شدہ خاتون نے اپنا ہنستا بستا گھر صرف اس لیے برباد کرنے کی ٹھانی کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر برتنوں کی الماری میں رکھی ایک پلیٹ نکالنا چاہی۔ اس پر پہلے بیوی شوہر پر بھڑک اٹھی اور پھر مشتعل ہو کر اس کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا۔

طلاق کے حوالے سے ایک اور کیس یہ سامنے آیا شوہر نے بیوی سے صرف اس لیے طلاق چاہی کہ اس کی اہلیہ نے اسے جھگڑے کے بعد لکڑی کی چھڑی سے مارا۔ نوجوان نے کیس میں لکھا کہ اس کی بیوی لکڑی کی چھڑی سے مار کر اس کو نیند سے جگاتی ہے۔

ایک خاتون نے اپنے شوہر سے 16 ہزار پاؤنڈ مالیت کے بیش قیمت بیگ خریدنے کی فرمائش کر ڈالی اور جب شوہر اس کی یہ خواہش پوری کرنے سے قاصر رہا تو بیوی طلاق لینے عدالت جا پہنچی۔

اسی طرح ایک بیوی نے سیر وتفریح کے لیے مالدیپ نہ لے جانے پر فیملی کورٹ میں علیحدگی کے لیے رجوع کیا اور اپی درخواست میں شوہر پر کنجوس ہونے کا الزام عائد کیا۔

ایک خاتون نے اپنے شوہر کے ہر وقت ناک صاف کرنے اور نتھنوں سے کھیلنے جب کہ ایک بیوی نے اپنے شوہر کے صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے اور نہانے سے کترانے پر علیحدگی کے مقدمے دائر کیے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow