ایمبولینس کے گڑھے سے ٹکرانے کے بعد مردہ زندہ ہوگیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولہاپور میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایمبولینس کے گڑھے سے ٹکرانے کے بعد مردہ اچانک زندہ ہوگیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 65 سالہ بزرگ شخص پانڈورنگ الپے اپنے گھر میں پوجا کر رہے تھے کہ انہیں اچانک پسینہ آنے لگا اور پھر دل کا شدید […]

 0  1
ایمبولینس کے گڑھے سے ٹکرانے کے بعد مردہ زندہ ہوگیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولہاپور میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایمبولینس کے گڑھے سے ٹکرانے کے بعد مردہ اچانک زندہ ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 65 سالہ بزرگ شخص پانڈورنگ الپے اپنے گھر میں پوجا کر رہے تھے کہ انہیں اچانک پسینہ آنے لگا اور پھر دل کا شدید دورہ پڑا۔

ان کے پوتے اومکار رامنے نے بتایا کہ 16 دسمبر کو میرے دادا کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی ہم انہیں اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ہمیں دوسرے اسپتال لے جانے کو کہا کیونکہ دادا کی حالت نازک تھی، لہٰذا ہم انہیں ایک نجی اسپتال لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مردہ‘ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی

اومکار رامنے کے مطابق ڈاکٹر دادا کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، دورانِ علاج انہوں نے مریض کی بیٹی کو بلانے کو کہا اور بعد میں مردہ قرار دے دیا، آخری رسومات کی ادائیگی کیلیے دادا کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے گھر منتقل کر رہے تھے۔

اس نے بتایا کہ راستے میں ایک معجزہ ہوا، جب ایمبولینس سڑک پر ایک گڑھے سے ٹکرائی تو دادا میں حرکت محسوس ہونے لگی، ہم دادا کو فوراً اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر بھی انہیں دیکھ کر حیران ہوگئے، اسپتال پہنچتے ہی دادا کی دل کی دھڑکن معمول کے مطابق چلنے لگی تھی۔

ڈاکٹروں نے مکمل چین اپ کے بعد بزرگ شخص کی حالت کو مستحکم قرار دیا اور اہل خانہ کو ہدایت کی کہ وہ انہیں گھر لے جا کر مکمل آرام دیں۔

دو دن بعد ڈسچارج ہونے پر اسپتال کے باہر ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow