یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

کے جی ایف سپر اسٹار یش کی آنے والی فلم ’ٹاکسک‘ کے سیٹس کی تعمیر کے لیے درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر حکام کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے وزیر ماحولیات ایشور کھنڈرے نے کہا ہے کہ یش کی آنے والی فلم کے سیٹ اپ کے لیے […]

 0  0
یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

کے جی ایف سپر اسٹار یش کی آنے والی فلم ’ٹاکسک‘ کے سیٹس کی تعمیر کے لیے درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر حکام کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے وزیر ماحولیات ایشور کھنڈرے نے کہا ہے کہ یش کی آنے والی فلم کے سیٹ اپ کے لیے بنگلورو کے علاقے پینیا میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث ہونے پر حکام کی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

کھنڈرے نے پہلے اس ماحولیاتی خلاف ورزی کے لیے ‘ٹاکسک’ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

کھنڈرے نے کہا کہ عہدیداروں نے 2020 کی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی فائلنگ میں جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان مشین ٹولز (ایچ ایم ٹی) کے قبضے میں موجود زمین نے جنگل کا درجہ کھو دیا ہے اور یہ بتایا کہ بنانے والوں کو کینرا بینک نے لیز پر دیا تھا جس نے یہ زمین خریدی تھی۔

ایچ ایم ٹی جس نے 160 ایکڑ زمین نجی اداروں کو 313 کروڑ میں بیچی (زمین کی اصل قیمت ہے 14300 کروڑ) جب تنظیم کو نقصانات کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بنگلورو شہر کے لیے سانس لینے کی ایک انتہائی ضروری جگہ ہے کوئی اس کی قیمت نہیں لگا سکتا،‘‘ کھنڈرے نے مزید کہا۔ "یہ سات کروڑ کنڑیگاوں کی جائیداد ہے۔ تمام کنڑیگاوں کو اس کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ فلمساز گیتھو موہن داس کی ایکشن تھرلر فلم ’ٹاکسک‘ میں یش کے علاوہ کیارا اڈوانی، ہما قریشی اور نینتھارا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم  اپریل 2025 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow