رنویر سنگھ نے ہجوم میں پھنسی بچی کو بچالیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے ہجوم میں پھنسی کمسن بچی کو بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ممبئی میں اپنی فلم ’سنگھم اگین‘ کی تشہیر کے لیے تقریب میں پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ اس دوران بے […]

 0  2
رنویر سنگھ نے ہجوم میں پھنسی بچی کو بچالیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے ہجوم میں پھنسی کمسن بچی کو بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ممبئی میں اپنی فلم ’سنگھم اگین‘ کی تشہیر کے لیے تقریب میں پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔

اس دوران بے تحاشہ رش کی وجہ سے کمسن بچی پھنس گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کی نظر جب روتی ہوئی بچی پر پڑی جو رش کی وجہ سے والدین سے الگ ہوگئی تھی تو رنویر سنگھ نے فوراً لڑکی کو اپنی گود میں اٹھا لیا۔

بعدازاں رنویر سنگھ کے عملے نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا۔

رنویر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے احسن اقدام پر ان کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

مداحوں کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ ناصرف ایک بہترین اداکار بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔

واضح رہے کہ سنگھم اگین کی ہدایت کاری کے فرائض روہت شیٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم یکم نومبر 2024 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ دپیکا پڈوکون سنگھم اگین میں شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، اکشے کمار، ٹائیگرو شیروف، ارجن کپور، جیکی شیروف ودیگر شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 2018 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow