بھارتی اداکار پر مشتعل ہجوم کا حملہ، ویڈیو شیئر کردی
بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار چیتن چندرا پر مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کی ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار چیتن چندرا اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب اتوار کو ہجوم نے ان پر مبینہ طور پر حملہ کیا جب وہ اہلخانہ کے ساتھ باہر […]
بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار چیتن چندرا پر مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار چیتن چندرا اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب اتوار کو ہجوم نے ان پر مبینہ طور پر حملہ کیا جب وہ اہلخانہ کے ساتھ باہر جارہے تھے۔
اداکار نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ بنگلورو میں کیسے پیش آیا۔
اداکار نے کہا کہ ایک شخص، جو بظاہر نشے میں دھت تھا، وہ مجھے لُوٹنے اور میری گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا، میں اُس شخص کو روک ہی رہا تھا کہ ایک خاتون سمیت 20 لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوا اور اُنہوں نے مجھے تشدد کا بنانا شروع کردیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہجوم چلا گیا تھا لیکن وہ دوبارہ واپس آئے اور پھر اُنہوں نے میری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیتن نے انسٹاگرام پر لائیو آکر اپنے مداحوں اور دوستوں کو اپنے زخم دکھائے اور بتایا کہ اس حملے میں اُن کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، یہ اُن کی زندگی کا سب سے خوفناک دن تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیتن چندرا نے واقعے کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟