رباب، عدیل کو کیا سزا دیں گی؟ نعیمہ بٹ نے بتا دیا
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ بتایا ہے کہ وہ عدیل کو کیا سزا دیں گی۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ بتایا ہے کہ وہ عدیل کو کیا سزا دیں گی۔
ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عدیل، رباب سے شادی کرنے کے بعد اب ان کی دوست نتاشا سے ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں کاروبار میں بھی دھوکا دے رہے ہیں۔
تاہم بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے نعیمہ بٹ سے سوال کیا گیا کہ ’جب رباب کو عدیل کے کارناموں کے بارے میں پتا چلے گا تو وہ اسے کیا سزا دیں گی؟
میزبان فریدون شہریار نے نعیمہ بٹ کو تین آپشن دیے، عدیل کو اپنے ہاتھ سے ایک ہفتے کھانا کھلائیں گی؟ جم نہیں جانے دیں گی؟ یا پھر نتاشا کے شوہر کو عدیل کی جگہ اپنی کمپنی میں رکھ لیں گی؟
نعیمہ بٹ نے کہا کہ دوسرا آپشن استعمال کروں گی، عدیل کو جم نہیں جانے دوں گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے یہ نہیں کہا ہے کہ ڈرامے میں بھی ایسا ہی ہوگا؟
میزبان نے دوسرا سوال کیا کہ ’رباب کی زندگی میں سب سے زیادہ کیا ضروری ہے؟ عدیل، والدین، پیسہ یا پھر عزتِ نفس؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ عزت نفس ضروری ہے۔
یاد رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟