راہول ڈریوڈ نے کروڑوں کا بونس لینے سے انکار کیوں کیا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے بی سی سی آئی سے کروڑوں کا بونس لینے سے صاف انکار کردیا۔ سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اضافی ڈھائی کروڑ بونس کی آفر ٹھکرادی ہے، بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بی […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے بی سی سی آئی سے کروڑوں کا بونس لینے سے صاف انکار کردیا۔
سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اضافی ڈھائی کروڑ بونس کی آفر ٹھکرادی ہے، بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ انھیں بھی ٹیم کے پلیئنگ اسکواڈ کے ممبروں کے برابر 5 کروڑ کی رقم دی جائے۔
تاہم راہول ڈریوڈ نے ڈھائی کروڑ کی اضافی رقم بطور بونس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اتنی ہی رقم چاہتے ہیں جتنا کہ دیگر کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو بونس دیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ راہول اپنے باقی معاون عملہ (بولنگ کوچ پارس مہمبرے، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور) کی برابر ہی بونس کی رقم 2.5 کروڑ چاہتے تھے، ہم ان کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔
بھارتی بورڈ کے وضع کردہ تقسیم کے فارمولے کے مطابق ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور ڈریوڈ کو 125 کروڑ کی انعامی رقم میں سے ہر ایک کو 5 کروڑ روپے ملنا تھے۔
سپورٹ اسٹاف میں سے ہر ایک رکن کو 2.5 کروڑ روپے گیے گئے تھے جبکہ سلیکٹرز اور اسکواڈ کے ساتھ سفر کرنے والے ممبران میں سے ہر ایک کو 1 کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی۔
ڈریوڈ نے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی آخری ذمہ داری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں نبھائی تھی اور بھارت عالمی ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہا تھا، ڈریوڈ نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے بعد کوچنگ میں مزید توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟