دوران پرواز طیارے کے انجن کا کور گر گیا، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست ہیوسٹن میں دوران پرواز طیارے کے انجن کا کور گر گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز بوئنگ 737 نے اتوار کی صبح اڑان بھری اور انجن کا کور گر گیا۔ طیارے کے اندر موجود مسافروں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر […]

 0  4
دوران پرواز طیارے کے انجن کا کور گر گیا، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست ہیوسٹن میں دوران پرواز طیارے کے انجن کا کور گر گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز بوئنگ 737 نے اتوار کی صبح اڑان بھری اور انجن کا کور گر گیا۔

طیارے کے اندر موجود مسافروں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جس میں انہیں پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کے لیے پکارتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ بحفاظت اتر گیا اور مسافر دوسرے طیارے میں ہیوسٹن کی طرف روانہ ہوا۔

ایئرلائنز حکام کا کہنا کہ مسافروں کو تکلیف پہنچنے پر معذرت خواہ ہیں اور ملازمین اور مسافروں کی حتمی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیمیں طیارے کا جائزہ لے رہی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow