دونوں ہاکی فیڈریشنز کا الگ الگ کیمپس لگانے کا اعلان، کھلاڑی پریشان
قومی کھیل ہاکی کی حالت مزید دگرگوں ہونے لگی، دونوں فیڈریشنز کی جانب سے الگ الگ کیمپس لگانے کا اعلان کردیا گیا۔ عید کے بعد ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ہاکی کی دونوں فیڈریشنز نے الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے سبب کھلاڑیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ایک […]
قومی کھیل ہاکی کی حالت مزید دگرگوں ہونے لگی، دونوں فیڈریشنز کی جانب سے الگ الگ کیمپس لگانے کا اعلان کردیا گیا۔
عید کے بعد ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ہاکی کی دونوں فیڈریشنز نے الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کے سبب کھلاڑیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ایک کیمپ 14 اپریل سے کراچی میں جبکہ دوسرا 16 اپریل سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔
کیمپس میں بلائے گئے 70 فیصد کھلاڑی یکساں ہیں جس کی وجہ سے کھلاڑی مشکل میں پھنس میں گئے کہ کہاں جا کر رپورٹ کریں۔
ہاکی پلیئرز نے شکوہ کیا کہ یہاں مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے۔ پہلے کھلاڑی ڈیلی الاؤنس اور سہولتوں کا رونا روتے تھے اب دو فیڈریشنز بن چکی ہیں۔
نئی پریشانی میں پھنسے قومی کھلاڑیوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری ایکشن لیں اور کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں۔
خیال رہے کہ اذلان شاہ کپ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں منعقد ہوگا جبکہ دونوں فیڈریشنز نے ایونٹ کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟