بارش کے بعد مگر مچھ سڑک پر نکل آیا، ویڈیو وائرل
بھارت میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے باعث مگر مچھ سڑک پر نکل آیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رتناگیری کی سڑکوں پر ایک مگرمچھ کی ویڈیو سوشل […]
بھارت میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے باعث مگر مچھ سڑک پر نکل آیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رتناگیری کی سڑکوں پر ایک مگرمچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مگرمچھ کو مقامی لوگوں نے سڑک پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ سڑک پر چلتے ہوئے آیا اور لوگ اسکی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔
اس سے قبل بھارت کے مہاراشٹر کے پونے کے لونا والا علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق آبشار میں بہنے والے افراد میں شائستہ انصاری (36)، امیمہ انصاری (13) عمیرہ انصاری (8) کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق عدنان انصاری (4) اور ماریہ سعید (9)، جو ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش کا عمل جاری ہے، غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے۔
چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش، لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی
رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان آبشار کے پاس بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا اسی دوران یہ بھوشی ڈیم میں بہہ گئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟