دنیا کے کتنی خواتین کھرب پتی ہیں؟

8 ارب والی آبادی کی دنیا میں کھرب پتی افراد کی تعداد تو 2781 ہے لیکن کیا ان میں آپ کھرب پتی خواتین کی تعداد جانتے ہیں۔ امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی امیر ترین خواتین کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا میں اس وقت موجود 2781 کھرب پتی افراد میں […]

 0  4
دنیا کے کتنی خواتین کھرب پتی ہیں؟

8 ارب والی آبادی کی دنیا میں کھرب پتی افراد کی تعداد تو 2781 ہے لیکن کیا ان میں آپ کھرب پتی خواتین کی تعداد جانتے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی امیر ترین خواتین کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا میں اس وقت موجود 2781 کھرب پتی افراد میں 369 خواتین بھی شامل ہیں اور ایک سال میں اس فہرست میں 22 خواتین کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ان خواتین کی مجموعی دولت کا تخمینہ 4 ہزار 167 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔

اس فہرست میں لوریئل کاسمیٹکس کی 70 سالہ فرانسیسی خاتون فرونسواز بیٹنکورٹ مائیرز 276 کھرب روپے کے ساتھ مسلسل چوتھے سال امیر ترین خاتون کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں جب کہ بھارتی ساوتری جندال بھی چھٹی امیر ترین خاتون کی فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فہرست کی ابتدائی 10 امیر ترین خواتین میں سے 9 کو یہ دولت آبائی وراثت سے ملی ان میں واحد سیلف میڈ کھرب پتی شپنگ کمپنیوں کی شریک بانی رافیلا ہیں، جن کا فہرست میں ساتواں نمبر ہے۔

369 کھر پتی خواتین کی اس مجموعی فہرست میں 100 خواتین سیلف میڈ، 46 نے پہلی بار جگہ بنائی جب کہ قابل ذکر شخصیات میں پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نمایاں ہیں۔ میک کینزی اسکاٹ ٹاپ 10 میں واحد خاتون ہیں جنہیں طلاق نے کھرب پتی بنا دیا۔

دنیا کی دوسری سے پانچویں امیر ترین خواتین کا تعلق امریکا سے ہے جن میں امریکا کی 74 سالہ ایلس والٹن مجموعی دولت 201 کھرب روپے کے ساتھ دوسرے، جولیا کوچ 179 کھرب روپے کے ساتھ تیسرے، 84 سالہ جیکولین مریخ 107 کھرب روپے اور 53 سالہ میک کینزی اسکااٹ 99 کھرب روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

 اس فہرست میں چھٹے نمبر پر بھارت کی جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ کی نان ایگزیکٹو چیئرمین پرسن 74 سالہ ساوتری جندال کی دولت 93 کھرب روپے ہے۔ ساتویں پر 92 کھرب روپے کے ساتھ اطالوی اور سوئس شہریت کی مالک 79 سالہ رافیلا، آٹھویں نمبر پر 78 سالہ امریکی خاتون مریم ایڈلسن جن کی دولت 89 کھرب روپے، نویں نمبر پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ جینا رائن ہارٹ ساڑھے 85 کھرب روپے اور دسویں نمبر پر 62 سالہ امریکی ابیگیل جانسن جن کی دولت 80 کھرب روپے ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow