کھردری آواز سے پریشان شخص کے گلے سے کیا خوفناک چیز نکلی؟

بعض اوقات گلا خراب ہونے کی وجہ سے آواز کھردری ہو جاتی ہے تاہم ایک شہری نے جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس کے گلے سے خوفناک چیز نکلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طب کی تاریخ کا یہ منفرد واقعہ ویت نام کے شہر ہنوئی میں پیش آیا جب وہاں کے ایک رہائشی […]

 0  2
کھردری آواز سے پریشان شخص کے گلے سے کیا خوفناک چیز نکلی؟

بعض اوقات گلا خراب ہونے کی وجہ سے آواز کھردری ہو جاتی ہے تاہم ایک شہری نے جب ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس کے گلے سے خوفناک چیز نکلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طب کی تاریخ کا یہ منفرد واقعہ ویت نام کے شہر ہنوئی میں پیش آیا جب وہاں کے ایک رہائشی 53 سال ویتنا کو گلے میں کچھ عرصے تکلیف کے بعد آواز خراب اور کھردری رہنے لگی۔

ابتدائی طور پر تو اس نے اس تکلیف کو نظر انداز کیا لیکن ایک دن کھانسی کے دوران اس کے منہ سے خون آیا تو اس شخص نے فوری طور ڈاکٹر سے رجوع کیا جہاں اس پر خوفناک انکشاف ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ویتنا منہ سے خون آنے کے بعد شہر کے نیشنل اسپتال آف اینڈو کرائنولوجی پہنچا جہاں اسے ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی گئی جہاں ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ اس کے گلے میں ایک جونک موجود ہے جو اس کا خون چوس رہی ہے۔

ڈاکٹروں نے اینڈو اسکوپی کے ذریعے اس کے حلق کی اندرونی دیوار سے 6 سینٹی میٹر لمبی جونک کو مضبوطی سے چپکے ہوئے دیکھا جس کے بعد ایک چھوٹے سے آپریشن کے ذریعے اس جونک کو نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایسا ہی ایک اور واقعہ 2019 میں بھی ویتنام کے ہی ایک اور شہری کو پیش آچکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow