وائرل ویڈیو: مرغی کی ٹانگ نہ ملنے پر دلہے کے مہمانوں نے جنگ چھیڑ دی

بریلی: بھارت میں شادی کی ایک تقریب اس وقت ہنگامے کی نذر ہو گئی جب کھانا کھلنے کے بعد دلہے کے مہمانوں کو معلوم ہوا کہ بریانی میں مرغی کی ٹانگیں نہیں ہیں۔ بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شادی ہال میدان جنگ بنا دکھائی دیتا ہے، مہمان […]

 0  3
وائرل ویڈیو: مرغی کی ٹانگ نہ ملنے پر دلہے کے مہمانوں نے جنگ چھیڑ دی

بریلی: بھارت میں شادی کی ایک تقریب اس وقت ہنگامے کی نذر ہو گئی جب کھانا کھلنے کے بعد دلہے کے مہمانوں کو معلوم ہوا کہ بریانی میں مرغی کی ٹانگیں نہیں ہیں۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شادی ہال میدان جنگ بنا دکھائی دیتا ہے، مہمان گتھم گتھا ہو کر ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

بریلی اترپردیش میں دلہے کے مہمانوں کو جب کھانا پیش کیا گیا تو ان کا پارہ اس وقت ہائی ہو گیا جب انھوں نے دیکھا کہ بریانی میں مرغی ٹانگیں موجود نہیں ہیں، جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔

باراتیوں میں جس کے جو بھی ہاتھ لگا اس نے اسے ہتھیار بنا دیا، کوئی کرسیاں اچھالتا رہا، تو کوئی لاتیں اور گھونسے چلاتا رہا، اس دھینگا مشتی کے دوران کئی مہمان پتیلے میں بھی گر گئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow