خوبانی کا مُربّہ : تیزابیت ختم اور ہاضمے کیلئے مفید
پشاور کے مرکزی بازار میں ساٹھ سال سے اورنگزیب بابا ماہ رمضان میں خوبانی کا مربہ بنا کرفروخت کررہے ہیں، یہ مربہ ہاضمے کی پریشانیوں میں مبتلا افراد کیلئے دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ اے آر وائی نیوز پشاور کی نمائندہ شازیہ نثار کی رپورٹ کے مطابق چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں کی تیزابیت […]
پشاور کے مرکزی بازار میں ساٹھ سال سے اورنگزیب بابا ماہ رمضان میں خوبانی کا مربہ بنا کرفروخت کررہے ہیں، یہ مربہ ہاضمے کی پریشانیوں میں مبتلا افراد کیلئے دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔
اے آر وائی نیوز پشاور کی نمائندہ شازیہ نثار کی رپورٹ کے مطابق چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں کی تیزابیت ختم کرنے میں یہ ہاضمے دار مربہ دوا کی طرح کام کرتا ہے۔
رمضان المبارک میں سجائی جانے والی ریڑھی 75 سالہ اورنگزیب بابا کی ملکیت ہے جوگزشتہ 60 سال سے ہشت نگری چوک میں مربہ کی ریڑھی لگا رہے ہیں۔
اورنگزیب بابا اپنے کپکپاتے ہاتھوں سے مربہ خود تیار کرکے حلال رزق کماتے ہیں، پشاور کے شہریوں کو اورنگزیب بابا کے مربہ کی ایسی عادت پڑگئی ہے کہ ہر کوئی انتظار میں ہوتا ہے کہ افطاری کے لیے سائیں بابا کا بنایا مربہ ہی گھر لے کر جائیں گے۔
اس مربہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ خوبانی ,کدو پیٹھا، آلو بخارہ، تل اور چینی کے شیرے سے یہ تیار کیا جاتا ہے جس کا نہ صرف ذائقہ بلکہ صفائی بھی شہریوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟