حرا خان نے ارسلان کو شادی کیلیے خود پروپوز کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ حرا خان نے شوہر ارسلان خان کو شادی کے لیے خود پروپوز کرنے کی وجہ بیان کردی۔ ویب سائٹ کو انٹرویو میں اداکارہ حرا خان نے کہا کہ ارسلان میرے لیے اتنا کچھ کرچکے تھے کہ اگر میں ان سے یہ توقع رکھتی کہ وہ مجھے پروپوز کریں تو میں خود کو خود غرض […]

 0  3
حرا خان نے ارسلان کو شادی کیلیے خود پروپوز کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ حرا خان نے شوہر ارسلان خان کو شادی کے لیے خود پروپوز کرنے کی وجہ بیان کردی۔

ویب سائٹ کو انٹرویو میں اداکارہ حرا خان نے کہا کہ ارسلان میرے لیے اتنا کچھ کرچکے تھے کہ اگر میں ان سے یہ توقع رکھتی کہ وہ مجھے پروپوز کریں تو میں خود کو خود غرض سمجھتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ اس لمحے کو میں ان کے لیے خاص بناؤں اسی لیے میں نے انہیں پروپوز کیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں حرا خان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے ارسلان سے شادی نہ کی ہوتی تو شاید میں زندگی میں طویل عرصے تک شادی نہ کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ ارسلان نے میرا زندگی کے مشکل مرحلے میں ساتھ دیا جس کی وجہ سے میں جذباتی طور پر مضبوط رہی اور اسی لیے میں نے انھیں اپنا شریک حیات منتخب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتے میں کوئی لڑکا لڑکی ہے ہی نہیں، ارسلان مجھے ہمیشہ کہتے ہیں کہ آپ کی شادی ایک کام کرنے والی لڑکی سے ہورہی ہے تو آپ ایک آدمی سے شادی کررہے ہو۔

حرا خان نے بتایا تھا کہ میرے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر آپ سوچو گے کہ وہ ایک لڑکی ہے تو پھر کام نہیں چلے گا، ہم اپنے اس رشتے میں برابر کے پارٹنر ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ حرا اور اداکار ارسلان خان گزشتہ برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow