جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین
انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو پاکستانی اسٹارز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ان سوئنگز کا […]
انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو پاکستانی اسٹارز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ان سوئنگز کا سامنا کرنا اعزاز کی بات ہے جمی۔
بابر اعظم نے مزید لکھا کہ کرکٹ جیسا خوبصورت کھیل آپ کی کمی محسوس کرے گا، شرفا کے کھیل کیلیے آپ کی ناقابل یقین خدمات قابل ذکر رہیں گی۔
It was a privilege to face your swing, Jimmy!
The beautiful game will now miss one of its greatest. Your incredible service to the sport has been nothing short of remarkable. Huge respect for you, GOAT pic.twitter.com/fE2NMz4Iey
— Babar Azam (@babarazam258) July 12, 2024
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اینڈرسن نے 21 سال تک کرکٹ کے کھیل کی خدمت کی، بلاشبہ آپ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال اور رول ماڈل تھے، میں آپ کی مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
Thank you for serving this sport for over 21 years James. You have been a source of motivation to many of us. Best of luck for your journey ahead! pic.twitter.com/RF3A50S0V7
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) July 12, 2024
واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف 2003 میں لارڈز کے اسٹیڈیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے کیریئر کے دوران 188 میچز کھیلے اور 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ
انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 19 ٹی20 میچز میں 18 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟