اننت اور رادھیکا کی شادی: عالیہ بھٹ کی اس ساڑھی کی خاص بات کیا ہے؟
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ساڑھی زیب تن کی۔ گزشتہ 7 ماہ سے جاری تقریبات کے بعد بالآخر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اس طویل شادی کو ’ویڈنگ آف […]
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ساڑھی زیب تن کی۔
گزشتہ 7 ماہ سے جاری تقریبات کے بعد بالآخر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اس طویل شادی کو ’ویڈنگ آف دی ائیر‘ کا خطاب بھی دیا جارہا ہے۔
اس شادی میں بالی ووڈ سمیت دُنیا بھر کے شوبز ستاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، شادی کی تقریب کے بعد، تمام اسٹارز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔
جبکہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کی اپنی تصاویر شیئر کی۔
عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں صدی پُرانے پلو میں محبت کا جشن منایا ‘‘۔
عالیہ بھٹ نے گلابی اور گولڈن رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی یہ ساڑھی 160 سال پرانی ہے جو گجرات میں خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر سے تیار کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کی چھ گز کی قدیم ساڑھی کی تیاری میں 99 فیصد خالص چاندی اور تقریباً 6 گرام اصلی سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ ساڑھی کو معروف بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی خاص آرکائیو ویو کلیکشن کا حصہ ہے جس نے بھارت کی ثقافتی میراث کو محفوظ کیا ہوا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟