جسپریت بمراہ نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے بعد کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔ انہوں نے سال 2024 میں 86 وکٹیں حاصل کیں، بمراہ ٹی 20 […]

 0  0
جسپریت بمراہ نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے بعد کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔

انہوں نے سال 2024 میں 86 وکٹیں حاصل کیں، بمراہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور بارڈر گواسکر ٹرافی کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ، ہیروی بروک کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل راہول ڈریوڈ 2004، سچن ٹنڈولکر 2010، روی چندرن ایشون 2016 اور ویرات کوہلی نے 2018 اور 2018 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بولر جسپریت بمراہ 200 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیز ترین بھارتی بولر بھی بن گئے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 20 کی اوسط کے ساتھ انجام دیا ہے۔

بمراہ کا یہ آئی سی سی کا دوسرا ایوارڈ ہے انہوں نے گزشتہ روز آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

جسپریت بمراہ نے گزشتہ سال صرف 13 ٹیسٹ میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

فاسٹ بولر نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں بھی مکمل کیں جس کے بعد وہ 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 12ویں بھارتی بولر بن گئے۔

بارڈر گواسکر سیریز میں بھی جسپریت بمراہ نے پانچ میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف 32 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن آخری اننگز میں وہ کمر کی تکلیف کے سبب بولنگ نہیں کرسکے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow