جاوید اختر نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کی وجہ کس کو قرار دیا؟

بھارتی مسلمان نغمہ نگار، فلم لکھاری اور شاعر جاوید اختر نے ہنی ایرانی سے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر خود کو قصوروار قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نغمہ نگار جاوید اختر ان دنوں پرائم ویڈیو کی نئی ڈوکو سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سیریز کی تشہیر […]

 0  0

بھارتی مسلمان نغمہ نگار، فلم لکھاری اور شاعر جاوید اختر نے ہنی ایرانی سے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر خود کو قصوروار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نغمہ نگار جاوید اختر ان دنوں پرائم ویڈیو کی نئی ڈوکو سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سیریز کی تشہیر کے دروان انہوں نے اپنی شادی ختم ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

جاوید اختر نے اپنی سابق اہلیہ ہنی ایرانی سے شادی ٹوٹنے کا الزام اپنے سر لیتے ہوئے خود کو قصورار ٹھہرایا کہا کہ ہنی دنیا میں واحد انسان ہے جس کے بارے میں میں خود کو قصوروار قرار دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس شادی کی ناکامی میں تقریباً 60 سے 70 فیصد میری غلطی تھی، جتنی سمجھ بوجھ مجھے آج ہے، اگر اتنی اس وقت ہوتی تو معاملات کبھی اتنے خراب نہ ہوتے۔‘

سینیئر رائٹر نے مزید کہا کہ ’یہ بات تسلیم کرنا بہت مشکل ہے لیکن یہ ہی سچائی ہے، ساتھ ہی موجود شبانہ عظمی نے کہا کہ میں ہنی کو اس بات پر بہت کریڈٹ دینا چاہتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کے کان میرے خلاف بھر سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

جاوید اختر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکر نے کیا پوسٹ کیا؟

شبانہ عظمی نے کہا کہ ہنی نے بچوں کو سیکیورٹی دی کہ آپ کو اپنی سوتیلی والدہ کو ظالم نہیں سمجھنا، میرا اور ہنی ایرانی کا بہت اچھا تعلق ہے،

خیال رہے کہ جاوید اختر اور ہنی ایرانی کی شادی 1980 میں ختم ہوئی، اس شادی کے بعد اُن کے ہاں زویا اختر اور فرحان اختر کی پیدائش ہوئی، پہلی شادی کے اختتام کے بعد جاوید اختر نے 1984 میں شبانہ عظمی سے دسری شادی کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow