ثروت گیلانی نے انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ اسکرین پر اتنا کم کیوں دکھائی دیتی ہیں؟ ثروت گیلانی […]

 0  4
ثروت گیلانی نے انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ اسکرین پر اتنا کم کیوں دکھائی دیتی ہیں؟

ثروت گیلانی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کم کام کریں لیکن اچھا کام کریں، میں مداحوں سے پیار کرتی ہوں اور ان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے محبت اور عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ مداح میرا انتظار کریں کہ میرا اگلا پروجیکٹ کونسا ہوگا اور میں کیا کررہی ہوں، اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر ڈرامے میں سکینہ، زلیخا نہیں بننا چاہتی۔

اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات لوگ مجھے کہتے ہیں کہ جب بھی آپ کو اسکرین پر دیکھتے ہیں تو ہم رک جاتے ہیں کہ کیونکہ ہمیں پتا ہے کہ آپ نے کوئی اچھا پروجیکٹ کیا ہوگا۔

میزبان نے پوچھا کہ انتظار کروانے کی بات ڈراموں تک ہی محدود ہے یا پھر زندگی میں بھی کوئی آپ کا انتظار کرے تو آپ کو اچھا لگتا ہے؟

ثروت گیلانی نے کہا کہ مجھے بالکل پسند نہیں کہ زندگی میں کسی کو انتظار کرواؤں، بس میں نے اسے مداحوں تک محدود رکھا ہوا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وقت سب سے قیمتی چیز ہے اگر ہم اپنا وقت قیمتی سمجھتے ہیں تو کسی دوسرے کا وقت بھی اتنا ہی قیمتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

شوبز جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے روحان مرزا کی پیدائش 2015 اور دوسرے بیٹے عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ بیٹی کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow