عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ سے متعلق اہم خبر آگئی
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی، فلم رواں برس 27 ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو مزید دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے فلم اب 11 اکتوبر 2024 […]
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی، فلم رواں برس 27 ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو مزید دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے فلم اب 11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
وسن بالا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ اکے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، نامور ڈائریکٹر وسن بالا اپنی منفرد فلموں جیسے ’مرد کو درد نہیں ہوتا‘ سے مشہور ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اس فلم میں اداکاری کے ساتھ کو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے اور ’ڈارلنگز‘ کے بعد یہ ان کے پروڈکشن کیریئر کی دوسری فلم بن گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟