ایشوریا کے باڈی گارڈ کی تنخواہ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف
بھارت میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بھی اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی حصار میں رہتے ہیں، کیونکہ وہ اگر ایسا نہ کریں تو ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن فلم انڈسٹری کی مقبول ترین […]
بھارت میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بھی اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی حصار میں رہتے ہیں، کیونکہ وہ اگر ایسا نہ کریں تو ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن فلم انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، ان کے باڈی گارڈ کا نام شیوراج ہے جو اداکارہ کی سیکورٹی پر موجود رہتے ہیں۔
معروف اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگ بے چین رہتے ہیں، وہ جہاں بھی جاتی ہیں وہاں ان کے مداح بھی ان کے پیچھے پیچھے چلے آتے ہیں۔
اداکارہ کے باڈی گارڈ شیوراج طویل عرصے سے بچن خاندان کے لیے کام کر رہے ہیں اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے بچن کی حفاظت پر مامور ہیں۔
اداکارہ نے سال 2015 میں اپنے باڈی گارڈ شیوراج کی شادی میں شرکت کرکے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا، ان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔
اداکارہ کے گھر سے باہر نکلتے ہیں شیوراج کی ڈیوٹی کا آغاز ہوجاتا ہے، اگر شیوراج، ان کے آس پاس موجود ہوں تو کسی کو انہیں چھونے کی اجازت نہیں ہوتی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بچن خاندان کی اکلوتی بہو کی حفاظت پر مامور شیوراج تکنیکی مہارت بھی رکھتے ہیں۔
زندگی کے کس فیصلے پر پچھتاوا ہے؟ ملائکہ اروڑا کی لب کشائی
میڈیا رپورٹس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ شیوراج کی سالانہ تنخواہ ایک کروڑ بھارتی روپے ہے، یہ تنخواہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے افسران کی تنخواہوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟